دبئی: لیب انجنیئر15,000درہم رشوت طلب کرنے پر گرفتار

بدھ 29 جون 2016 15:57

دبئی: لیب انجنیئر15,000درہم رشوت طلب کرنے پر گرفتار

دبئی :(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29جون 2016ء):ابو ظہبی پولیس نے ایک اماراتی لیب انجینیئر کو مبعینہ طور پر کلائینٹ سے رشوت لینے پر گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 63سالہ سوائل ٹیسٹنگ لیب انجینیئر نے ایک اماراتی شہری سے جعلی کاغذات کے بدلے جعلی رپورٹ بنانے کے عوض مبعینہ طور پر 15,000درہم رشوت طلب کی تھی ۔ لیب انجینیئر نے اینٹی کرپشن حکام کو دوران تفتیش بتایا کہ اس نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ناجائز کام کرنے کے عوض15,000درہم وصول کیئے تھے ۔ ابو ظہبی اینٹی کرپشن پولیس نے مذکورہ لیب انجینیئر کے کیس کو عدالت میں بھی دیا ہے۔