پی سی بی کی جانب سے دی گئی ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کی پوسٹ کیلئے درخواستوں کی ڈیڈ لائن ختم

بدھ 29 جون 2016 15:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی) ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کی اہم پوسٹ کیلئے پی سی بی کی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی۔ کسی نامور کرکٹر نے عہدے کیلئے درخواست جمع نہیں کروائی ۔ سابق چیف سلیکٹر ہارون رشید کا بورڈ میں دوسری اننگز کھیلنا ناممکن ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی میں ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کا اہم عہدہ خالی ہے ۔

(جاری ہے)

پوسٹ کیلئے اشتہار کی ڈیڈ لائن ختم ہو چکی ۔ ماضی کے کسی نامور کرکٹر نے عہدے میں دلچسپی ظاہر نہیں کی۔ بورڈ سے نکالے گئے سابق چیف سلیکٹر ہارون رشید ڈائریکٹر بننے کے خواہشمند ضرور تھے تاہم پی سی بی میں دو دہائیاں انجوائے کرنے والے ہارون رشید کو بورڈ حکام نے سرخ جھنڈی دکھا دی ۔ ایک اور سابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم بھی عہدے کیلئے درخواست جمع کروا چکے ہیں اور وہی ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز بننے کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔

متعلقہ عنوان :