پاکستان سپر لیگ کیلئے پلیئرز کی ڈرافٹنگ اکتوبر میں دبئی میں ہو گی، نجم سیٹھی

بدھ 29 جون 2016 15:37

پاکستان سپر لیگ کیلئے پلیئرز کی ڈرافٹنگ اکتوبر میں دبئی میں ہو گی، ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا دوسرا ایڈیشن متحدہ عرب امارات میں ہی کھیلا جائے گا ، پلیئرز کی ڈرافٹنگ دبئی میں ہو گی، دوسرے ایڈیشن میں 10 سے 12 نامور کرکٹرز کی شمولیت کا بھی امکان ہے ۔ ٹیم کی مالیت 11 سے بڑھا کر 12 کروڑ کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کیلئے لیگ کی پانچویں فرنچائز رواں سال ستمبر اکتوبر میں اپنے اپنے پلیئرز منتخب کریں گی ۔

نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ دوسرے ایڈیشن میں 10 سے 12 نامور کرکٹرز کی شمولیت کا بھی امکان ہے ۔ ٹیم کی مالیت 11 سے بڑھا کر 12 کروڑ کر دی گئی ہے ۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی سیریز بھی ستمبر اکتوبر میں شیڈول ہے ۔ اس لئے یو اے ای میں پلیئرز ڈرافٹنگ کے موقع پر دونوں ممالک کے کرکٹرز بھی موجود ہوں گے۔