بین الاقوامی سمگلر کی عدالت عدم پیشی ‘اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

بدھ 29 جون 2016 14:56

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) بین الاقوامی سمگلر ابراہیم کو عدالت پیش نہ کرنے کے معاملے پر عدالت نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق شوکاز نوٹس کے باوجود سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے دونوں افسران کو گرفتار کر کے 4 جولائی کو پیش کرنے کا حکم دیدیا ‘ عدالت نے ایف آئی اے کے سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کو دونوں افسران کی گرفتاری کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :