بھارتی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی

بدھ 29 جون 2016 14:39

بھارتی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی

ممبئی ۔ 29 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جون۔2016ء) بھارتی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی، دورے کے دوران مہمان ٹیم میزبان ٹیم کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ یہ انیل کمبلے کی بطور کوچ پہلی آسائنمنٹ ہو گی۔ بھارتی ٹیم 9 جولائی کو دو روزہ ٹور میچ سے دورے کا آغاز کرے گی۔

(جاری ہے)

طے شدہ شیڈول کے مطابق بھارتی ٹیم ٹیسٹ سیریز سے قبل دو پریکٹس میچز کھیلے گی، بھارتی ٹیم دوسرا تین روزہ پریکٹس میچ 14 سے 16 جولائی تک کھیلے گی۔

اس کے بعد بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 21 جولائی سے اینٹی گوا میں شروع ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 30 جولائی سے 3 اگست تک جمیکا، تیسرا ٹیسٹ 9 سے 13 اگست تک گراس آئسلٹ جبکہ چوتھا اور آخری ٹیسٹ 18 سے 22 اگست تک پورٹ آف سپین میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :