یورو فٹ بال چیمپئن شپ کی کوارٹرفائنل لائن اپ مکمل،لاسٹ ایٹ مرحلے کا آغاز کل ہوگا
بدھ 29 جون 2016 14:39
پیرس ۔ 29 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جون۔2016ء) یورو فٹ بال چیمپئن شپ کی کوارٹرفائنل لائن اپ مکمل ہو گئی، لاسٹ ایٹ مرحلے کا آغاز کل جمعرات سے ہو گا اور پہلے کوارٹرفائنل میں پولینڈ کی ٹیم کو پرتگال کا چیلنج درپیش ہو گا۔
(جاری ہے)
فرانس میں جاری میگا چیمپئن شپ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور ٹاپ آٹھ ٹیموں نے عمدہ کارکردگی کی بدولت کوارٹرفائنل میں جگہ بنا رکھی ہے جن میں پولینڈ، پرتگال، ویلز، بیلجیئم، عالمی چیمپئن جرمنی، اٹلی، میزبان فرانس اور آئس لینڈ شامل ہیں، دفاعی چیمپئن سپین کی ٹیم پری کوارٹرفائنل میں اٹلی کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔
ایونٹ کے کوارٹرفائنل مرحلے کا آغاز کل جمعرات سے ہو رہا ہے اور پہلے کوارٹرفائنل میں پرتگال اور پولینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، دوسرا کوارٹرفائنل یکم جولائی کو ویلز اور بیلجیئم کے درمیان کھیلا جائے گا، 2 جولائی کو تیسرے کوارٹرفائنل میں اٹلی کو عالمی چیمپئن جرمنی کا چیلنج درپیش ہو گا جبکہ چوتھا اور آخری کوارٹرفائنل 3 جولائی کو میزبان فرانس اور آئس لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میگا چیمپئن سپ کے سیمی فائنلز 6 اور 7 جولائی جبکہ فائنل 10 جولائی کو کھیلا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.