چترال، ریشن کے مقام پر بننے والا پن بجلی گھرفوری ٹھیک کیا جائے،عوامی حلقے

بدھ 29 جون 2016 14:17

چترال ۔29 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جون۔2016ء)چترال کے بالائی علاقے ریشن کے مقام پر بننے والا پن بجلی گھر پچھلے ایک سال سے خراب پڑا ہے جس کی وجہ سے اس بجلی گھر سے مستفید ہونے والے 20 ہزار گھرانے بجلی سے محروم ہیں۔

(جاری ہے)

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سال 2013 میں سیلاب آیا تھا جس کی وجہ سے بجلی گھر کے ساتھ بہنے والے نالے میں بھاری پتھر آگئے جس نے پانی کا راستہ روک لیا۔ مقامی لوگوں نے بجلی گھر کے حکام کو اس حوالے سے بروقت آگاہ کیا تاہم اس حوالے سے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ۔مقامی لوگوں نے حکومت اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ بجلی گھر کو فوری طور پر ٹھیک کیا جائے تاکہ بیس ہزار گھرانوں کی مشکلات کم ہو سکیں۔