بجلی کے بلوں پر پی ٹی وی کی فیس وصولی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت20 ستمبر تک ملتوی
بدھ 29 جون 2016 14:15
لاہور۔29 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جون۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں پر پی ٹی وی کی فیس وصولی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت بیس ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کر لیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار شیراز ذکاء نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملک میں ایسا کوئی قانون ہی موجود نہیں جس کے تحت پی ٹی وی بجلی کے بلوں پر ٹیکس وصول کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی غیر قانونی طور پر فی گھرانہ 35 روپے فیس وصول کر رہا ہے۔پی ٹی وی کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پی ٹی وی 1970کے ٹیلی گراف اینڈ وائرلیس ایکٹ کے تحت ٹی وی کی فیس وصول کرنے کا مکمل اختیار رکھتا ہے۔(جاری ہے)
یہ پی ٹی وی دیکھنے کی فیس نہیں بلکہ اینٹینا کے ذریعے کنیکٹ ہونے والے ٹی وی کی مد میں وصول کی جاتی ہے۔قانون کے تحت یہ ٹی وی کی لائسنس فیس ہے جو پی ٹی وی وصول کر رہا ہے۔
جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ 1970میں نہ تو نجی چینلز موجود تھے،،نہ ہی موبائل،،لیپ ٹاپ اور آئی پیڈ موجود تھے ،عدالت اس بات کا جائزہ لینے کا اختیار رکھتی ہے کہ 1970ء کے پرانے قوانین کا 2006 ء میں اطلاق کیا جا سکتا ہے یا نہیں،،عدالت نے کہاکہ پرانے قوانین کو جدید دور کے نئے قوانین سے ہم آہنگ کرنا وقت کی ضرورت ہے،صرف ٹی وی پہ فیس کی وصولی امتیازی سلوک کے مترادف ہے ،جس قانون کے تحت ٹی وی کی فیس وصول کی جا رہی ہے اسی قانون کے تحت لیپ ٹاپ،آئی پیڈ اور موبائل پر فیس کا اطلاق کیوں نہیں کیا گیا۔نجی چینلز کی موجودگی میں صرف پی ٹی وی کس حیثیت سے فیس وصول کر رہا ہے عدالت کو آگاہ کیا جائے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت بیس ستمبر تک ملتوی کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرداخلہ کی زیرصدارت نادرا ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس
-
نومئی کے حملہ آور آج ملکی مفاد پرحملہ آور ہیں، عطاء اللہ تارڑ
-
آئی ایم ایف مذاکرات کے دوران روپے کی قدر میں کمی کا امکان نہیں، وزیر خزانہ
-
پی ٹی آئی نے ججز ہراسگی کا ذمہ دار جسٹس قاضی فائز عیسی کو قرار دیدیا
-
طوفانی بارشوں کی زد میں آنے والے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا 22 اپریل کو’’ارتھ ڈے‘‘2024 کے موقع پر اہم ماحول دوست اقدامات کا فیصلہ
-
چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گیورک کی ملاقات،آئی ایس پی آر
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت سے معذرت
-
جرمنی میں روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں دو افراد گرفتار
-
ملکی مسائل کے حل کیلئے بامعنی مذاکرات اور پارلیمانی اتفاق رائے درکارہے، پولرائزیشن سے ہٹ کر عصر حاضر کی سیاست کی طرف بڑھنا ملکی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ..
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ناروال میں گاڑی کی ٹکر سے بچے کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا ہی: عظمیٰ بخاری
-
صدر مملکت آصف علی زرداری کا پارلیمنٹ ہائوس پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے استقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.