اس سال رمضان 30 دن کا ہو گا اور اسلامی دنیا کے زیادہ تر ممالک میں عید 6 جون کو ہو گی

بدھ 29 جون 2016 14:12

اس سال رمضان 30 دن کا ہو گا اور اسلامی دنیا کے زیادہ تر ممالک میں عید ..

اسلام آباد ۔ 29 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جون۔2016ء) عرب یونین فار آسٹرانومی اینڈ سپیس سائنس کے رکن ڈاکٹر خالد الزاق نے دعوی کیا ہے کہ اس سال رمضان 30 دن کا ہو گا اور اسلامی دنیا کے زیادہ تر ممالک میں عید 6 جون کو ہو گی۔سعودی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان آہستہ آہستہ موسم سرما کی طرف جا رہا ہے تاہم اس کے لئے مزید 10 سال انتظار کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے دعوی کیا کہ سعودی عرب میں آئندہ 4 سال کے دوران رمضان کا مہینہ برسات کے موسم میں چلا جائے گا۔انہوں نے امید ظاہر کی رمضان کا پورا مہینہ آئندہ سات سالوں کے دوران موسم بہار میں چلا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ رمضان واحد موسمی مدت کے لئے 9 سال رہتا ہے،اگررمضان میں 9 سال گرمیاں رہتی ہیں توپھر 9 سال سردیوں کا موسم رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کے بقیہ دنوں میں سعودی عرب کے مغربی صوبے،عراق اور کویت میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

متعلقہ عنوان :