پنجاب حکومت کا موٹر سائیکل اور گاڑیوں پر نئی کمپیوٹرائیز یونیورسل نمبر پلیٹیں لگانے کا فیصلہ

بدھ 29 جون 2016 13:36

پنجاب حکومت کا موٹر سائیکل اور گاڑیوں پر نئی کمپیوٹرائیز یونیورسل ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جون 2016ء) پنجاب حکومت نے موٹر سائیکل اور گاڑیوں پر نئی کمپیوٹرائیز یونیورسل نمبر پلیٹیں لگانے کا فیصلہ کر لیا ،نئی نمبر پلیٹوں پر سٹی کوڈ کی بجائے پنجاب لکھا جائیگااور یہ جنوری 2017ء سے لگنا شروع ہو جائیں گی،ان پلیٹوں پر سکیورٹی چِپ بھی نصب ہو گی۔

(جاری ہے)

اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ سی ایم پنجاب کے انچارج سلمان صوفی نے میڈیا کو بتایا کہ یونیورسل نمبر پلیٹوں کا بنیادی مقصد چوری شدہ اور نان ٹیکس پیڈ چلنے والی گاڑیوں کی روک تھام ہے۔

سلمان صوفی نے کہاکہ اس وقت لاہور کی نمبر پلیٹ ایل ای اور اسی طرح دوسرے شہروں میں رجسٹر ہونے والی گاڑیوں کی نمبر پلیٹ پر متعلقہ شہر کا کوڈ لکھا جاتا ہے لیکن جنوری 2018 ء سے ہر نمبر پلیٹ پر سٹی کوڈ کی بجائے صرف پنجاب لکھ کر گاڑی کا نمبر درج کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :