تمام رمضان بازاروں میں خصوصی طور پراوزان پیمائش اور باٹوں کو چیک کیا جا رہا ہے‘ملک محمد اقبال چنڑ

بدھ 29 جون 2016 13:36

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جون 2016ء) صوبائی وزیر کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ سستے رمضان با زاروں میں ہر قسم کی اشیاء ضروریہ و خورد و نوش کے معیار اور کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کیا جارہا ہے ،انتظامیہ میں موجود کالی بھیڑوں اور ذخیرہ اندوز مافیا کو موقع پر سزا دی جا رہی ہے،رمضان سستے بازاروں میں کسی بھی قسم کے پھل سبزیاں او ر دیگر اشیاء کی شورٹیج نہ ہونے دی گئی ہے ،چینی اور آٹا کو منظم طریقہ سے عوام کو مقررہ سرکاری ریٹوں پر فرا ہم کیا جارہا ہے ،سکیورٹی انتظامات پر کسی بھی معمولی کو تاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اس امر کا اظہار انہوں نے شہر میں لگائے گئے مختلف رمضان بازاروں کے دورے کے دوران ا نتظامیہ کے افسران سے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مختلف سٹالوں پر سبزیاں، پھل،دالیں،گھی،تیل کے معیار اور کوالٹی کو چیک کیا۔انہوں نے خصوصی طور پراوزان پیمائش اور باٹوں کو چیک کیا اور جن باٹوں اور ترازوں میں نقص اور کمی پائی گئی کے خلاف قانونی کا روائی کا حکم دیا اوران کے سٹال ختم کر کے کسی ایماندار شخص کو دینے کا حکم دیا ۔

اس موقع پر انہوں نے عوام سے بھی ان رمضان بازاروں کی افادیت پر بات چیت کی۔ وہاں پر موجود لوگوں نے ان حکومتی اقدامات پرمشکوریت کا اظہار کیاکہ اس مہنگائی کے دور میں حکومت نے عوام کے لئے بہتر ین انتظامات کر کے ان کے دل جیت لئے ہیں۔انہوں نے ر مضان سستے بازاروں میں سکیورٹی انتظامات کو خصوصی فوکس کیا اور تمام اطراف میں پیدل چل کر معائنہ کیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔