انسانی اسمگلنگ کاالزام ، وزارت خزانہ کا ٹیکنیکل اسسٹنٹ ،سعودی سفارتخانے کا ڈرائیور اور ڈاکٹر تین روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

بدھ 29 جون 2016 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جون 2016ء) سینئر سول جج عبدالغفور کاکڑ نے وزارت خزانہ کے ٹیکنیکل اسسٹنٹ ملزم شاہد اقبال،سعودی سفارتخانے کے ڈرائیور ملزم ابرار اور ڈاکٹر سجاد کو انسانی اسمگلنگ کے الزام میں تین روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو وزارت خزانہ کے ٹیکنیکل اسسٹنٹ ملزم شاہد اقبال،سعودی سفارتخانے کے ڈرائیور ملزم ابرار اور ڈاکٹر سجاد کو انسانی اسمگلنگ کے الزام میں سینئر سول جج عبدالغفور کاکڑ کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم شاہد اقبال وزارت خزانہ کے ٹیکنیکل اسسٹنٹ ہیں، ملزم ابرار سعودی سفارتخانے کا ڈرائیور ہے اور ملزم ڈاکٹر ساجد ہومیو پیتھک کلینک چلاتا ہے، تینوں ملزمان کو تین روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا

متعلقہ عنوان :