اداکارہ ماہ نور نے دوبارہ عمرے کی سعادت حاصل کر لی

بدھ 29 جون 2016 12:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جون 2016ء) اداکارہ ماہ نور نے دوبارہ عمرے کی سعادت حاصل کر لی ، رواں ہفتے پاکستان واپس پہنچ جائیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہ نور دو ماہ کے دوران دوسری مرتبہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لئے حجاج مقدس گئی تھیں جہاں انہوں نے اپنی والدہ کے ہمراہ دوبارہ عمرے کی سعادت حاصل کی ۔

(جاری ہے)

عمرے کی ادائیگی کے بعد ماہ نور نے اپنے قریبی عزیز و اقارب کے لئے وہاں سے تحفے بھی خریدے ہیں ۔ اداکارہ ماہ نور رواں ہفتے پاکستان واپس پہنچ جائیں گی اور عید الفطر پر فیصل آباد کے منروا تھیٹر میں ہونے والے اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کریں گی ۔