بھارتی بنگال کے فاسٹ باؤلر شنکر پال تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرہوگئے

بدھ 29 جون 2016 12:44

بھارتی بنگال کے فاسٹ باؤلر شنکر پال تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرہوگئے

کولکتہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 29جون ۔2016ء ) بھارتی بنگال کے فاسٹ بالر شب شنکر پال نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا باضابطہ اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

34سالہ شنکر پال نے2001ء میں ایڈن گارڈنز پرتریپورا کیخلاف رانجی ٹرافی میں اپنے فرسٹ کلاس کیریئر کا آغاز کیا تھا اور کرناٹکا کے خلاف 2014-15ء کے سیزن میں آخری فرسٹ کلاس میچ کھیلنے کے باعث ان کے 14 سالہ کیریئر کا خاتمہ ہوگیاہے ۔شب شنکر پال نے اپنے کیریئر میں 61فرسٹ کلاس میچز میں 220،61لسٹ اے میچز میں 86اور 8ٹونٹی ٹونٹی میچز میں 12شکار کیے ۔

متعلقہ عنوان :