چار رکنی قومی ٹین پن باؤلنگ ٹیم عالمی جونیئر کپ میں شرکت کرے گی

بدھ 29 جون 2016 12:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جون 2016ء)چار رکنی قومی ٹین پن باؤلنگ ٹیم عالمی جونیئر کپ میں شرکت کرے گی،یہ کپ 24 جولائی سے5 اگست تک امریکا میں کھیلا جائے گا، پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چار رکنی ٹیم میں عمیر عباس سنڈھڑہ، یاسین جان، دانیال شاہ اور علی سوریا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کھلاڑی عالمی جونیئر کپ میں شرکت کیلئے 22 جولائی کو امریکا رووانہ ہوں گے اور شرکت کے بعد 6 اگست کو واپس وطن پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رہے ہیں اور امید ہے کہ کھلاڑی عالمی جونیئر کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔