تھروبال اینڈ راک بال ریفریشر کورس 18 جولائی کو مری میں شروع ہو گا

بدھ 29 جون 2016 12:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جون 2016ء) پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پنجاب تھروبال ایسوسی ایشن کے تعاون سے تھروبال اینڈ راک بال ریفریشرکورس آئندہ ماہ 18 جولائی کو مری میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری مقبول آرائیں نے بتایاکہ یہ کورس کوچز اور ریفریز کیلئے منعقد کیا جا رہا ہے اور ملک بھر سے کوچز اور ریفریز اس کورس میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورس کے دوران شرکاء کو تکنیکس اور قوانین کے حوالے سے لیکچرز دیئے جائیں گے۔ کورس 21 جولائی کو اختتام پذیر ہو گا اور اس موقع پر شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :