قومی ٹیم عالمی جونیئر سکوائش چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی، عامر نواز

بدھ 29 جون 2016 12:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جون 2016ء) پاکستان سکوائش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل گروپ کیپٹن عامر نواز نے کہا ہے کہ 5 رکنی قومی ٹیم عالمی جونیئر سکوائش چمپئن شپ میں شرکت کرے گی، یہ چمپئن شپ 6 اگست سے پولینڈ میں شروع ہوگی 5 رکنی ٹیم میں محمد اسراحمد، عباس شوکت، احسن ایاز، مہربان جاوید اور کاشف آصف شامل ہیں، ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف سکواش کمپلیکس میں جاری ہے اور ان کھلاڑیوں کو امجد خان اور فضل شاہ جدید اور اعلیٰ تربیت دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو رمضان المبارک کے باعث رات کو تربیت دی جاتی ہے قومی ٹیم 6 اگست کو پولینڈروانہ ہوگی اور یہ چیمپئن شپ 17 اگست تک جاری رہے گی، انہوں نے کہا کہ کھلاڑی تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رہے ہیں اور امید ہے کہ قومی ٹیم عالمی جونیئر سکوائش چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :