کیربین پریمیر لیگ ، عمر اکمل شعیب ملک آئی پی ایل فرنچائز کے مالکان کیلئے کھیلیں گے
بدھ 29 جون 2016 12:38
کولکتہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جون 2016ء) بھارتی کرکٹ حکام نے انڈین پریمئرلیگ (آئی پی ایل) کی ٹیموں کے مالکان کو پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت سے منع کیا تاہم انھوں نے بھارتی حدود سے باہر پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنی ٹیموں کیلئے خرید لیا ۔بھارتی کرکٹ کے سرمایہ کار کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) میں شامل ہیں جنھوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ناپسندیدگی کا اظہار نہیں کیا اور انھوں نے بالی ووڈ اسٹار شارخ خان کو بھی شامل کرلیا۔
رواں سال فروری میں منعقدہ نیلامی میں چار پاکستانی کھلاڑیوں سہیل تنویر، شعیب ملک، عمراکمل اور عماد وسیم کو خریدا گیا جن میں سے دو آئی پی ایل کی ٹیموں کے مالکان کی فرنچائزوں کیلئے کھیلیں گے دیگر دو ٹیمیں حاصل کرنے والے سرمایہ کاروں کی جڑیں بھی بھارت سے ملتی ہیں، سی پی ایل میں بڑے پیمانے پربھارتی سرمایہ کاری گزشتہ سال دیکھنے میں آئی تھی جب ہندوستان کی سب سے بڑی موٹرکمپنی ہیرو موٹو کارپوریشن لمیٹڈ نے لیگ کے ساتھ ٹائٹل اسپانسرشپ معاہدہ کیا تھا جس کو اب 2018 تک وسعت دی گئی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
کھلاڑیوں کی انجریز کا ذمہ دار کاکول فٹنس کیمپ نہیں : بابر اعظم
-
بھارت کیخلاف کراٹے کومبیٹ جیتنے والے شاہ زیب رند پر انعامات کی بارش
-
بابر اعظم نے ٹیم بانڈنگ کے حوالے سے غلط تاثر کو مسترد کردیا
-
نازش جہانگیر نے بابر اعظم کے معاملے پر خود سے منسوب سخت بیان کی تردید کردی
-
گیل مونفلس میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئے
-
چوتھے ٹی ٹونٹی میں رنز کے انبار لگنے کا امکان
-
کیا محمد رضوان آئرلینڈ جائیں گے؟ بابر اعظم نے بتا دیا
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.