استنبول اتاترک ایئرپورٹ پر خودکش حملہ آور کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کردی گئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 29 جون 2016 12:22

استنبول اتاترک ایئرپورٹ پر خودکش حملہ آور کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری ..

استنبول(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29جون۔2016ء) استنبول اتاترک ایئرپورٹ پر خودکش حملہ آور کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کردی گئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے خودکش حملہ آور کو گولی ماری گئی،تاہم حملہ آورنے اسی وقت اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا۔

(جاری ہے)

ترک انتظامیہ کی جانب سے ایئرپورٹ پر ہونے والے خود کش دھماکوں کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔

ویڈیو میں باآسانی دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے حملہ آوروں نے ایک کے بعد ایک اپنے آپ کو پر ہجوم ٹرمینل اور ایئرپورٹ کے اندر دھماکوں سے اڑایا۔ایک حملہ آور سیکیورٹی اداروں کی نظر میں آیا تو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اسے گولی ماری گئی، تاہم گولی لگتے ہی حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

متعلقہ عنوان :