لواری ٹنل کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے لینڈ سلائیڈنگ،دو ڈرائیور زخمی

بدھ 29 جون 2016 12:02

لواری (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جون 2016ء ) لواری ٹنل کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے مٹی کا تودہ گرگیا ، دیر چترال روڈ زیارت سٹاپ کے مقام پر ٹریفک کیلئے بند ہوگئی ، مٹی اور برف کے ملبے میں چار گاڑیاں بھی بہہ گئیں ، دو ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

لواری ٹاپ پر آسمانی بجلی گرنے سے مٹی اور برف کا تودہ گر گیا جس کے نتیجے میں ٹنل کے دونوں اطراف میں دیر چترال روڈ بلاک ہوگئی ، چار گاڑیاں ملبے اور سیلابی ریلے کی نذر ہوگئیں جس میں دو ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے۔ امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور سڑک کھولنے کا کام شروع کر دیا گیا جس کے بعد روڈ ہلکی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔ ۔ روڈ کی بندش کے باعث چترال سے دیر اور پشاور آنے اور جانے والی سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئی ۔

متعلقہ عنوان :