کراچی،رینجرز کی کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ بر آمد

بدھ 29 جون 2016 12:02

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جون 2016ء ) کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی کے دوران دو دہشتگرد ہلاک اور ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔ لیاری بغدادی میں رینجرز کی ٹارگیٹڈ کارروائی کے دوران دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی۔ مقابلے کے دوران دو دہشتگرد مارے گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ، گولیاں اور منشیات برآمد کر لی گئی۔ ملزمان جرائم کی مختلف وارداتوں میں مطلوب تھے۔ دوسری جانب گارڈن میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :