تھرپارکراوربدین میں آسمانی بجلی گرنے سے2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق،تین زخمی

بدھ 29 جون 2016 11:59

تھرپارکراوربدین میں آسمانی بجلی گرنے سے2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق،تین ..

چھاچھرو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جون 2016ء ) تھرپارکر کی تحصیل چھاچھرو کے دیہاتوں میں آسمانی بجلی گرنے سے3 مختلف واقعات میں 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی بارش کے دوران گاوٴں بھورو بھیل کی ڈھانی میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک لڑکی جھلس کر جاں بحق ہوئی جبکہ گاوٴں اگھے جو پار میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے 30سالہ خاتون ہلاک ہوگئی۔ چھاچھرو کے گاوٴں رامو بھیل میں بھی آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا جہاں 45 سالہ ہرچند اور 18سالہ لڑکا جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں چھاچھرو کے سرکاری اسپتال میں پہنچایا گیا۔ دوسری جانب ضلع بدین کی تحصیل گولارچی کے گاوٴں ملا حسن میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے 45 سالہ شخص مارا گیا۔

متعلقہ عنوان :