استنبول ائیر پورٹ دھماکے ، بالی وڈ فلمسٹار ہرتیک روشن بال بال بچ گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 29 جون 2016 11:12

استنبول ائیر پورٹ دھماکے ، بالی وڈ فلمسٹار ہرتیک روشن بال بال بچ گئے

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جون 2016ء) : استنبول ائیر پورٹ پر گذشتہ رات یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 39 افراد جاں بحق جبکہ 147 افراد زخمی ہوئے۔ استنبول کے اتاترک ائیر پورٹ پر دھماکوں سے چند گھنٹے قبل ہی بالی وڈ فلمسٹار ہرتیک روشن بھی متاثرہ ائیر پورٹ پر موجود تھے تاہم انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اپنے محفوظ ہونے کی اطلاع دی۔

اپنے پیغام میں ہرتیک روشن کا کہنا تھا کہ میں نے استنبول ائیر پورٹ سے بھارت جانے والی منسلک پرواز (کنیکٹنگ فلائٹ) کو مٍس کر دیا ، اگلے پرواز آئندہ روز تھی لیکن میں نے اکانومی کلاس کا ٹکٹ لیا اور چند گھنٹے قبل ہی طیارہ پرواز کر گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق ہرتیک روشن اپنے دونوں بیٹوں کے ہمراہ اسپین اور افریقہ میں چھٹیاں منانے گئے تھے جس کے بعد وہ براستہ ترکی بھارت واپس آ رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اکانومی کلاس کا ٹکٹ لیا اور وطن واپس آ گئے، ہرتیک روشن کے اس اقدام نے ان کی اور ان کے بیٹوں کی زندگی بچا لی۔

متعلقہ عنوان :