محکمہ موسمیات نے روان ہفتہ ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون کی مزید بارشوں کی پیشنگوئی کردی

منگل 28 جون 2016 17:02

اسلام آباد (ماُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جون ۔2016ء) محکمہ موسمیات نے روان ہفتہ ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون کی مزید بارشوں کی پیشنگوئی کردی۔

(جاری ہے)

منگل کو یہاں جاری رپورٹ کے مطابق رواں ہفتہ میں کوئٹہ، ژوب، قلات، سبی، نصیرآباد، مکران ڈویژن، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن، فاٹا، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان ڈویژن، اسلام آباد اورکشمیر میں کہیں کہیں جبکہ سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص، شہید بینظیرآباد، حیدرآباد ڈویژن اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوٴں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران سبی میں 63 ملی میٹر، کوئٹہ 08، خضدار، قلات 04، فیصل آباد49، جوہر آباد30، خانپور28، اوکاڑہ25، مری20، لاہور 14، ساہیوال، سرگودھا، میانوالی13، نورپورتھل08، چکوال07، بہاولنگر، بھکر06، گجرات05، گوجرانوالہ03، سیالکوٹ01، روہڑی26، لاڑکانہ10، مالم جبہ25، کاکول، کوہاٹ19، بالاکوٹ، سیدوشریف16، چراٹ10، پاراچنار09، دیر02، مظفرآباد06، گڑھی دوپٹہ02 اور راولاکوٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :