جنوب مغربی چین میں شدید ژالہ باری اور موسلادھار بارش ،2افراد ہلاک ، ایک لاپتہ

منگل 28 جون 2016 16:46

گوئی یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون ۔2016ء ) جنوب مغربی چین کے صوبہ گوئی ژو یو کی ایک کاؤنٹی میں پیر سے رات منگل کی صبح تک ہونے والی طوفانی بارش او ژالہ باری کے بعد 2افراد ہلاک اور ایک لاپتہ ہیں ،ژائی جن کی یہ کاؤنٹی سیٹ بارش کے نتیجے میں آنیوالے سیلاب کے باعث زیر آب آگیا ، کاؤنٹی میں بجلی ، ٹریفک اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہو گیا ۔

یہ بات مقامی محکمہ نشرواشاعت نے بتائی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو صبح 11:44تک 8685مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے ، طوفان کی وجہ سے آنیوالے سیلاب کے نتیجے میں 783مکان سیلاب میں گر گئے اور 18365ایم یو (1223.7ہیکٹر )رقبہ پر کھڑی فصل تباہ ہو گئی ، اس کی وجہ سے ژائی جنگ میں مٹی کے 60تودے لڑھک گئے ، بتایا گیا ہے کہ 15گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں ، اس قصبے کا مواصلات کا تمام نظام کٹ گیا ہے۔محکمہ کے مطابق براہ راست ااقتصادی نقصان کا اندازہ 115.6ملین یوآن (17.4ملین امریکی ڈالر ) لگا یا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :