بھمبر کے مختلف علاقوں میں سحری اور افطار کے وقت بجلی بند ،بریک ڈاؤن بھی 7 گھنٹے ہونے لگا

منگل 28 جون 2016 16:25

بھمبر ۔ 28 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جون۔2016ء)بھمبر کے مختلف علاقوں ایریا سٹی ٹو ، سیرلہ ، ڈھیر ی وٹاں، سوکاسن ، گڑھا رحمن ، گڑھا کنجال میں سحری اور افطار کے وقت بجلی بند اور بریک ڈاؤن بھی 7 گھنٹے ہونے لگا ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم پاکستان کے احکامات کے باوجود مذکورہ علاقوں میں یکم رمضان سے لیکر آج تک لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔اہلیان علاقہ نے چیئرمین واپڈا، سیکرٹری برقیات ، چیف انجنیر میرپور اور ڈپٹی کمشنر بھمبر سے اصلاح احوال کی مطالبہ کیا ہے ۔