اعصام الحق 11 ویں مرتبہ ومبلڈن اوپن ٹینس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

منگل 28 جون 2016 15:13

اعصام الحق 11 ویں مرتبہ ومبلڈن اوپن ٹینس میں پاکستان کی نمائندگی کریں ..

اسلام آباد ۔ 28 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جون۔2016ء) سٹار پاکستانی پلیئر اعصام الحق قریشی گیارہویں مرتبہ ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اعصام الحق لندن میں شروع ہونے والے سال کے تیسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن میں شرکت کر رہے ہیں، یہ ان کی ومبلڈن میں گیارہویں اور مجموعی طور پر گرینڈسلام ٹورنامنٹس میں 36 شرکت ہو گی، اعصام میگا ایونٹ میں اس بار نئے برازیلین جوڑی دار ڈیمولائنر کے ہمراہ مینز ڈبلز ایونٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔