سردار دلپذیر عباسی روبصحت ہونا شروع‘ہسپتال سے گھر منتقل

سردار عتیق کا ٹیلی فون ‘خیریت دریافت کی‘ مختارعباسی اور ثاقب مجید نے ہسپتال میں عیادت کی

منگل 28 جون 2016 14:47

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون ۔2016ء) سینئر صحافی و سپرپرست اعلیٰ مرکزی ایوان صحافت سردار دلپذیر عباسی روبصحت ہونا شروع ہو گئے ۔ گزشتہ روز انھیں سی ایم ایچ سے گھرمنتقل کردیا گیا۔ وہ گزشتہ ایک ہفتہ سے عارضہ قلب میں مبتلاء ہونے کے باعث سی ایم ایچ کے سی سی یو وارڈ میں زیر علاج تھے ۔اس دوران سیاسی ‘سماجی اور کئی صحافتی شخصیات نے ان کی عیادت کی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز صدر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس و سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے ٹیلی فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی ۔ صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ ممبر کشمیر کونسل سردار مختار عباسی اور حلقہ کھاوڑہ سے نامز امیدوار اسمبلی راجہ ثاقب مجید نے ہسپتا ل میں جاکر عیادت کی ۔ جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔دلپذیر عباسی اب روبصحت ہو تا شروع ہو گئے ہیں جس کے پیش نظر ان کو گھر منتقل کردیا گیاہے۔