جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ نے پونچھ کو مسلم لیگ (ن)کے ساتھ اتحاد سے مستثنیٰ رکھا تھا، سردار اعجاز افضل

منگل 28 جون 2016 14:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون ۔2016ء) جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق امیر سردار اعجاز افضل خان نے کہا کہ جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ نے ضلع پونچھ کو مسلم لیگ (ن)کے ساتھ اتحاد سے مستثنیٰ رکھا تھا، جماعت اسلامی پونچھ(ن)لیگ کے ساتھ اتحاد کی پابند نہیں، پونچھ کی ضلعی جماعت نے مسلم کانفرنس سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہے، مسلم کانفرنس کے قیوم نیازی اور سردار صغیر چغتائی کی حمایت کریں گے، مسلم کانفرنس حلقہ نمبر3راولاکوٹ میں میری(سردار اعجاز افضل خان)حمایت کرے گی۔

منگل کو ”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون ۔

(جاری ہے)

2016ء“سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیونکہ مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر میں جماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد کے باوجود پونچھ میں جے کے پی پی سے اتحاد کیا ، اس لئے ہم نے بھی اپنا آپشن استعمال کرتے ہوئے مسلم کانفرنس کے ساتھ ضلع کی سطح پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہے، جماعت اسلامی کی شوریٰ میں مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اتحاد کے ایشو پر اختلاف رائے کی وجہ سے شوریٰ نے ضلع پونچھ کی جماعت کو اختیار دیا تھا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کی بجائے کسی اور جماعت کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ کر سکتی ہے، اس لئے ہم پونچھ میں جماعت اسلامی اور مسلم لیگ (ن) اتحاد کے معاہدے کے پابند نہیں ہیں، مسلم کانفرنس کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا باقاعدہ معاہدہ طے پا چکا ہے، اس پر عمل کرتے ہوئے راولاکوٹ میں مسلم کانفرنس امیدوار میرے حق میں اور تھوراڑ، عباس پور میں جماعتی امیدوار صغیر چغتائی اور قیوم نیازی کے حق میں دست بردار ہو گئے ہیں۔