مسلم کانفرنس کو چند لوگوں نے مفاد کی خاطر تقسیم کیا،کاشان مسعود

منگل 28 جون 2016 13:34

ہجیرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جون ۔2016ء)سابق وزیر حکومت و امیدوار اسمبلی حلقہ نمبر ۱سردار عبدالقیوم خان نیازی اور امیدوار اسمبلی حلقہ نمبردو ہجیرہ کاشان مسعود نے کہا ہے کہ اب فیصلہ کرنے کا وقت آگیاہے ،بے وقت کے فیصلے کارگر نہیں ثابت ہوتے،اصلاح معاشرہ کی ضرورت ہے ،مسلم کانفرنس کو چند لوگوں نے مفاد کی خاطر تقسیم کیا،حلقہ نمبر دو ہجیرہ میں سپیکر اسمبلی مسلط ہے،جو پندرہ سالوں میں اپنے خاندان سے باہر نہیں نکل سکے،تعمیر و ترقی کا ڈرامہ بے نقاب ہو چکا ہے ،عوام اب ان کی باتوں میں نہیں آئیں گے،عوام کو جھانسہ دیکر ووٹ لینے کا وقت گزر چکا ہے ،عوام نوسرباز ٹولے سے خبردار رہیں،ہجیرہ تا تتہ پانی سڑک سپیکر اسمبلی 15سالوں میں نہیں تعمیر کروا سکے،جو عوامی دشمنی کا کھلا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

حلقہ نمبر ۱ عباسپورمیں نااہل ایم ایل اے کو معلوم ہی نہیں حلقہ میں کیا ہورہا ہے ،زلزلہ میں اس نے لوئر بیلٹ کی تین یونین کونسلوں کو متاثرہ علاقوں سے نکلوا دیا،پھر جب میں وزیر بناتو انکوبتا یاکہ یہ لائن آف کنڑول پر واقع علاقہ فائرنگ سے متاثرہ ہے ، حاجی مصطفی جب وزیر بنے اور میری وزارت تک کوئی ہمارے اوپر انگلی نہیں اٹھاسکتا ،مگر کچھ سیاست دان جو پہلے کچی جھونپڑی میں رہتے تھے حکومت اور وزرات ملنے کے بعد بڑی بڑی کوٹھیوں کے مالک کیسے بن گئے،عوام کا خون چوسنے والوں سے پائی پائی کاحساب لیں گے،مسلم کانفرنس شہدا اور غازیوں کی جماعت ہے ، مسلم کانفرنس اقتدارمیں آکر ان سے پائی پائی وصول کرے گی ،نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریاں فراہم کریں گے تاکہ بے روز گاری کا خاتمہ ہو سکے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دہر بازار میں افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا،جہاں پر کارکنان مسلم کانفرنس کی بڑی تعداد موجود تھی ،تقریب سے سردار نسیم خان،سردار کظیم،محمد ساجد سدوزئی، نوید سدوزئی،کرامت شاہ،اکرم اعوان اور دیگر نے خطاب کیا،دریں اثناء مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار اسمبلی حلقہ نمبر ۲ ہجیرہ کاشان مسعود نے جھاوڑہ کا دورہ کیا،کانفرنسی رہنماؤں حاجی منظور عباسی،یقین عباسی،بشارت عباسی،سجید عباسی اور دیگر سے ملاقاتیں کی،کانفرنسی رہنماؤں نے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی،اور کہاکہ مسلم کانفرنس کو توڑنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،تعمیر و ترقی کے جھوٹے دعویداروں کو سبق سکھلائیں گے-