ای سی ایل کیس:سندھ ہائیکورٹ نے ایان علی کی فوری سماعت کی درخواست مسترد کردی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 28 جون 2016 13:04

ای سی ایل کیس:سندھ ہائیکورٹ نے ایان علی کی فوری سماعت کی درخواست مسترد ..

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28جون۔2016ء) سندھ ہائیکورٹ نے کرنسی اسمگلنگ کیس کی ملزمہ ایان علی کا نام تیسری بار ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف دائر درخواست کی فوری سماعت کی درخواست مسترد کردی۔ایان علی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے متعلق وفاقی سیکریٹری داخلہ اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کیس کی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہناتھا کہ ای سی ایل میں نام شامل کرنے کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے اس لیے عدالت کوئی حکم جاری نہ کرے۔عدالت نے ایان علی کی فوری سماعت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا حکم آنے کے بعد معاملے کو دیکھا جائے گا۔یاد رہے کہ ملزمہ ایان علی ساڑھے پانچ لاکھ ڈالردوبئی اسمگل کرنے کی کوشش میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر پکڑی گئی تھی-

متعلقہ عنوان :