روجر فیڈرر کا انوکھا کرتب،سروس کرکے کریو ممبر کے سر پر رکھا ٹین کا ڈبہ گرا دیا
منگل 28 جون 2016 12:39
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 28جون ۔2016ء ) سوئٹزر لینڈ کے ٹینس لیجنڈ روجر فیڈررکا کھیل ہی ان کے مداحوں کا دل موہ لینے کے لیے کافی ہے تاہم وہ میدان سے باہر بھی مختلف قسم کے کرتب دکھا کر اپنے مداحوں کو حیران کرتے رہتے ہیں ۔
(جاری ہے)
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں 34سالہ فیڈرر کسی اشہار کی شوٹنگ کے لیے سیٹ پر موجود ہیں جہاں ٹینس ریکٹ اور گیند دیکھ کر انہیں کرتب دکھانے کی سوجھتی ہے اور وہ کریو کے ایک رکن کو سر پر ٹین کا ڈبہ رکھ کر کھڑے ہونے کا کہتے ہیں ، مذکورہ رکن گیند لگنے کے ڈر سے پہلے تو انکار کردیتا ہے تاہم فیڈرر کی یقین دہانی کے بعد راضی ہوجاتا ہے جس کے بعد سابق عالمی نمبر ایک اپنی مشہور زمانہ سروس کے ذریعے اس شخص کو چھوئے بغیر ٹین کا ڈبہ زمین پر گرا دیتے ہیں ۔
ابھی اس کریو ممبر کے اوسان شاید بحال بھی نہیں ہوئے ہوتے کہ فیڈرر ایک بارپھر اسے ٹین کاڈبہ رکھ کر کھڑا ہونے کا کہتے ہیں ،اس بار وہ شخص بغیر کوئی چوں چرا کیے مان جاتا ہے جس کے بعد ٹینس لیجنڈ ایک بار پھر سروس کرکے ٹین کا ڈبہ اس کے سر سے گرا دیتے ہیں ۔اشتہار کے آخر میں فیڈرر مذکورہ شخص کی خیریت دریافت کرنے کے ساتھ ساتھ اسکی ہمت کی داد بھی دیتے ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی سی بی کے زیر اہتمام پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ (کل) سے راولپنڈی اور ایبٹ آباد میں شروع ہو گا
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
سارو گنگولی نے ویرات کوہلی اور روہت شرما کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ہندوستان کیلئے اوپننگ کی حمایت کردی
-
کیا حارث رؤف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کھیلیں گے؟
-
انگلش میدان پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کے خواہشمند
-
جاوید آفریدی نے بابراعظم سے کیا وعدہ پورا کردیا
-
شاہین آفریدی نے رضوان کو ٹی ٹونٹی کرکٹ کا بریڈ مین قرار دے دیا
-
ویرات کوہلی بیٹ ٹوٹنے پر رنکو سنگھ پربرس پڑے
-
چندی گڑھ ، ویراٹ کوہلی بیٹ ٹوٹنے پررنکو سنگھ پربرس پڑے
-
جان لینارڈ سٹرف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ جیت لی
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، آرسنل،ایورٹن،آسٹن ولا،کرسٹل پیلس اور لیورپول نے اپنے میچز جیت لئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.