سربیا کے نوواک جوکووچ نے ومبلڈن اوپن ٹینس چمپئن شپ میں فاتحانہ آغاز کیا

منگل 28 جون 2016 12:19

سربیا کے نوواک جوکووچ نے ومبلڈن اوپن ٹینس چمپئن شپ میں فاتحانہ آغاز ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جون ۔2016ء) دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی اور دفاعی چمپئن سربیا کے نوواک جوکووچ نے ومبلڈن اوپن ٹینس چمپئن شپ میں فاتحانہ آغاز کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے برطانیہ کے وائلڈ کارڈ پلیئر جیمز وارڈ کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-0،7-6،6-4سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا البتہ افتتاحی روز سب سے بڑا اپ سیٹ سابق عالمی نمبر ایک خاتون کھلاڑی اینا آئیوانووک کی شکست کی صورت میں سامنے آیاانہیں روس کی عالمی 223 ایکاٹرینا الیگزینڈروا نے کسی دقت کے بغیر 2-6 اور 5-7 سے آؤٹ کلاس کرکے ایونٹ سے باہر کردیا ‘نویں سیڈ کروشیا کے مارن سلچ، 13ویں سیڈ اسپین کے ڈیوڈ فیرر کے علاوہ سابق چیمپئن امریکہ کی وینس ولیمز اور میڈیسن کیز نے بھی پہلا مرحلہ عبور کرلیا۔

رواں برس کھیلے گئے دونوں گرینڈ سلم آسٹریلین اور فرنچ اوپن کے فاتح جوکووچ نے میزبان ملک کے غیر معروف کھلاڑی کو 2گھنٹے3 منٹ کے مقابلے کے بعد زیر کیا۔انہیں پہلے سیٹ میں تو کوئی دقت نہیں ہوئی البتہ دوسرے سیٹ میں کافی جدوجہد کرنا پڑی۔ ادھر5 بار خواتین ٹائٹل جیتنے والی وینس نے کروشیا کی 19سالہ ڈوناکو ایک گھنٹے 52 منٹ میں 7-6،6-4 سے شکست دی۔