پاکستان ، انگلینڈ ٹیسٹ سیریز ، سب کی نظریں عامر اور یاسر شاہ پر مرکوز

منگل 28 جون 2016 12:18

پاکستان ، انگلینڈ ٹیسٹ سیریز ، سب کی نظریں عامر اور یاسر شاہ پر مرکوز

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جون ۔2016ء) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں سب کی نظریں عامر اور یاسر شاہ پر لگ گئیں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اگرچہ فاسٹ بولر محمد عامر پر لگی ہوئی ہیں جو اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کی سزا بھگتنے کے بعد انگلینڈ میں پہلی بار کھیلیں گے تاہم اس سیریز میں لیگ سپنر یاسر شاہ کو فتح گر بولر کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو یقین ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں یاسر شاہ اہم کردار ادا کریں گے۔پاکستانی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر اور بولنگ کوچ مشتاق احمد بھی یاسر شاہ کی صلاحیتوں کے معترف دکھائی دےئے اور مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں یاسر شاہ ترپ کا پتا ثابت ہونگے۔

(جاری ہے)

یاسر شاہ سے بے پناہ توقعات وابستہ کیے جانے کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے کہ وہ مختصر سے عرصے میں پاکستانی ٹیم کے لیے بے حد کامیاب بولر ثابت ہو چکے ہیں جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ صرف 12ٹیسٹ میچوں میں76 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

یاسر شاہ کی فتح گر بولنگ کے نتیجے میں پاکستانی ٹیم پانچ میں سے چار ٹیسٹ سیریز جیت چکی ہے ‘ ایک سیریز برابر رہی ۔یاسر شاہ نے اب تک جو بارہ ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں ان میں سے آٹھ میں پاکستانی ٹیم نے کامیابی حاصل کی ۔

متعلقہ عنوان :