آئس لینڈ سے شکست پرانگلش کوچ ہڈسن مستعفی
منگل 28 جون 2016 12:16
نائس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جون ۔2016ء) انگلینڈ فٹ بال ٹیم کے کوچ روئے ہڈسن یورو 2016 کے ناک آوٴٹ مرحلے میں آئس لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔روئے ہڈ سن نے یوروکپ کے ناک آوٴٹ مرحلے میں آئس لینڈ کے ہاتھوں 1-2 سے شکست کے بعد پریس کانفرنس میں عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا۔68 سالہ روئے ہڈسن نے چارسال قبل اٹلی کے فیبیو کیپیلو کے بعد انگلش ٹیم کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں تاہم بڑے مقابلوں میں 11 میچوں میں سے صرف 3 میں کامیابی دلاسکے۔
ٹیم کے کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم یورو سے باہر ہیں اب وقت آگیا ہے کوئی اور ان باصلاحیت اور بہتری کے لیے بے تاب کھلاڑیوں کی نگرانی کرے، میری اس عہدے پر مزید دو سال ٹھہرنے کی آرزو تھی لیکن یہ وقت کسی اور کے ذمہ داری لینے کا ہے ‘ہڈسن کے ساتھ ساتھ دیگر کوچنگ اسٹاف گیری نیول اور رے لیونگٹن بھی اپنے عہدے چھوڑ رہے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.