کوٹلی‘ سی آئی اے سٹاف کی گاڑی کو آگ لگانے کے الزام میں دماغی طور پر مفلوج ملزم گرفتار

منگل 28 جون 2016 12:09

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جون ۔2016ء) سی آئی اے سٹاف کی گاڑی کو آگ لگانے کے الزام میں دماغی طور پر مفلوج ملزم گرفتار تفصیلات کے مطا بق سی آئی اے سٹاف کوٹلی کی گاڑی نمبرMZ126جو سی آئی اے سٹاف کے آفس کے قریب سامنے احاطے میں کھڑی تھی کو گذشتہ روز نامعلوم شخص /اشخاص نے آگ لگا کر جلا دی تھی سی آئی اے سٹاف میں تعینات اشفاق جو اس دن سنتری تھا نے تھانہ پولیس کوٹلی کو بتایا کے رات ایک بجے کے قریب دیکھا کے گاڑی کو آگ لگی ہوئی ہے جس پر اس نے اپنے افیسران کو واقعہ کی بابت بتائی ا ور ریسکیو کو فون کر کے اطلاع دی جس پر تھانہ پولیس کو ٹلی نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ علت نمبر148/16بجرائمAPC435/427کے تحت مقد مہ درج کر کے گاڑی کو آگ لگانے والوں کی تلاش شروع کی تو شک کی بنیاد پر دماغی طور پر مفلوج شیخ برادری کا شبیر ولد مکھن عرف گگا کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی جبکہ کچھ ملازمین کا کہنا ہے کے گاڑی عرصہ دراز سے گڑ بڑ بھی کرتی تھی شاہد شارٹ سرکٹ کی وجہ سے گاڑی میں آگ بھڑکی ہو اب دیکھنا یہ ہے کے گاڑی کودماغی طور پرمفلوج شخص نے آگ لگائی یا شارٹ سرکٹ سے آگ لگی یا پھر کو ئی تخریبی کاروائی ہے اب تفتیش سے ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے اگرشارت سرکٹ ہے تو کس کی ذمہ داری تھی اس کو ٹھیک کروانے کی اگر کسی نے تخریبی کاروائی کی ہے تو اس کا کیا مقصد تھاجبکہ اس مقد مہ کی تفتیش بھی سی آئی اے سٹاف کے سپرد کردی گئی -