طالبان کو بھی کرکٹ کا بہت شوق تھا:علی حیدر گیلانی

منگل 28 جون 2016 11:59

طالبان کو بھی کرکٹ کا بہت شوق تھا:علی حیدر گیلانی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 28جون ۔2016ء ) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ طالبان کو کرکٹ کا بہت شوق تھا۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کو انٹر ویودیتے ہوئے علی حیدر گیلانی کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ 2015ء کے دوران جب پاکستان اپنا اہم میچ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کھیل رہا تھا تو انہوں نے اپنے اغوا کاروں سے درخواست کی کہ وہ انہیں میچ دیکھنے دیں۔

ان اغواء کاروں نے انہیں ٹیلی ویژن تو نہیں دیا تاہم ریڈیو کا بندوبست ضرورکر دیا۔وہ جس کمرے میں تھے اس کے اندر سگنل صاف نہیں آ رہے تھے لہٰذا وہ ریڈیو اور سلیپنگ بیگ لے کر باہر آگئے اور برف باری کے دوران میچ سنا ۔علی حیدر گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ جب پاکستان نے ٹورنامنٹ کی مضبوط ترین ٹیموں میں سے ایک کو شکست دی تو ان کی خوشی کی کوئی انتہاء نہیں تھی۔

متعلقہ عنوان :