پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیراہتمام نیشنل ریفری کورس 20 جولائی سے اسلام آباد میں ہوگا، 100 ریفری شرکت کریں گے

منگل 28 جون 2016 11:46

اسلام آباد ۔ 28 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جون ۔2016ء) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے نیشنل ریفری کورس 20 جولائی سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل ریٹائرڈ وسیم احمد جنجوعہ کے مطابق ریفری کورس میں ملک بھر سے 100 ریفری شرکت کریں گے اور انہیں چین میں انٹرنیشنل ریفری کورس پاس کرنیو الے 9ریفریز جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دیں گے۔