پاکستان کی معاشی کارکردگی کا11واں جائزہ مکمل‘پاکستان کو 50کروڑڈالرکی قسط ملنے کی راہ ہموار‘قسط کی ادائیگی کے بعد مجموعی طور پر پاکستان کو فراہم کی جانے والی رقم کا حجم 60.1 ارب ڈالر ہوجائے گا‘پاکستانی حکومت مزیدٹیکس بڑھائے ‘قابل ٹیکس آمدنی کو وسعت دی جائے:آئی ایم ایف
میاں محمد ندیم منگل 28 جون 2016 11:39
واشنگٹن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28جون۔2016ء) بین الاقوامی مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کا11واں جائزہ مکمل کرلیا جس کے بعد پاکستان کو قرض کی 50 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی قسط ملنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے ہیڈکوارٹرز کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق اگلی قسط کی ادائیگی کے بعد مجموعی طور پر پاکستان کو فراہم کی جانے والی رقم کا حجم 60.1 ارب ڈالر ہوجائے گا جو اسے 3 سالہ ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (ای ایف ایف) کے تحت دیے جارہے ہیں۔
4 ستمبر 2013 کو آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے ای ایف ایف کے تحت 6.64 ارب ڈالر قرض کی منظوری دی تھی جو کہ آئی ایم ایف میں پاکستان کے موجودہ کوٹے کا 216 فیصد تھا۔(جاری ہے)
آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر برائے محکمہ مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا مسعود احمد کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت کی بہتری کے لیے کی جانے والی کوششیں سود مند ثابت ہوئی ہیں اور پاکستانی حکومت کا یہ موقف درست ہے کہ اسے آئی ایم ایف سے قرض کے نئے پیکج کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیا اور بجٹ خسارہ نصف تک کم کردیا، یہاں شرح نمو خطے کے دیگر ممالک سے زیادہ بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے معاشی استحکام کا ایجنڈا پورا کیا جو کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد تھا۔بہرحال آئی ایم ایف نے پاکستان کو مشورہ دیا ہے کہ اس نے معاشی اصلاحات کا جو سلسلہ شروع کیا ہے مستقبل میں بھی اسے جاری رکھے کیوں کہ یہ معیشت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔آئی ایم ایف نے خاص طور پر ساختیاتی اصلاحات کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو برقرار رکھنے پر زور دیا اور کہا کہ یہ اقدامات شرح نمو اور خاص طور پر برآمدات میں اضافے کا سبب بنیں گے۔آئی ایم ایف نے پاکستان کو یاد دہانی کرائی کہ پاکستان کی موجودہ برآمدات کا حجم صرف 25 ارب ڈالر ہے جو کہ 280 ارب ڈالر سے زائد کی معیشت کو سنبھالنے کے لیے کافی نہیں، برآمدات کا حجم دو گنا کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔آئی ایم ایف کی ایک حالیہ جائزہ رپورٹ میں پاکستان کو یہ باور کرایا گیا تھا کہ وہ قابل ٹیکس آمدنی کو وسعت دے کر، ٹیکس کی وصولی یقینی بناکر اور ٹیکس نظام کو موثر اور منصفانہ خطوط پر استوار کرکے اپنی ٹیکس محصولات کو دوگنا کرسکتا ہے۔'ان لاکنگ پاکستان ٹیکس ریونیوپوٹینشل' کے نام سے جاری اس جائزہ رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ پاکستان کا ٹیکس نظام موثر کارگزاری اور شفافیت کو فروغ نہیں دیتا اور اس کی نوعیت بہت پیچیدہ اور بے ربط ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کا آئین ریونیوکی ذمہ داری صوبوں پر عائد کرتا ہے جبکہ صوبوں کی اپنی آمدنی میں ٹیکس محصولات کا حصہ صرف 6.8فیصد ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.