ورلڈ جونیئر سکوائش چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ عید الفطر کی وجہ سے 3 جولائی سے 9جولائی تک بند رہے گا

باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا، ٹیم شاندار کارکردگی کا مظا ہرہ کرکے کامیابی حاصل کرے گی، سیکرٹری پاکستان سکوائش فیڈریشن

منگل 28 جون 2016 11:38

اسلام آباد ۔ 28 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جون ۔2016ء) ورلڈ جونیئر سکوائش چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ عید الفطر کی وجہ سے 3 جولائی سے 9جولائی تک بند رہے گا۔ پاکستان سکوائش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز کے مطابق ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی سکوائش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے جس میں اسرار احمد ، عباس شوکت ، احسن ایاز، کاشف آصف اورمہران جاوید تربیت حاصل کررہے ہیں اور کوچ انہیں جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عید الفطر کی وجہ سے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ تین جولائی کو بند کردیا جائے گا جبکہ دوبارہ عید کے بعد جونیئر کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 9جولائی کو لگایا جائے گا۔سیکرٹری نے کہا کہ ورلڈ جونیئر سکوائش چیمپین شپ رواں سال 6 سے 16 اگست تک پولینڈ میں کھیلی جائے گی جس میں شرکت کے لئے پاکستانی ٹیم 6 اگست کو پولینڈ روانہ ہوگی۔گروپ کیپٹن عامر نواز نے کہا کہ ورلڈ جونیئر سکوائش چیمپےئن شپ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے اور امید ہے کہ ایونٹ میں قومی جونےئر ٹیم شاندار کارکردگی کا مظا ہرہ کرکے کامیابی حاصل کرے گی۔

متعلقہ عنوان :