اقتصادی راہداری منصوبہ سے بلوچستان میں بیروزگاری کا خاتمہ ہو جائے گا،سردار رضا بڑیچ

منصوبہ کا روٹ تبدیل ہونے سے بلوچستان کے مسائل میں ایک بار پھر مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا مردم شماری ہونی چاہئے مردم شماری کے بغیر وسائل کی منصفانہ تقسیم نہیں ہوگی، وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں مردم شماری کا مطالبہ کریں ،صوبائی وزیر اطلاعات کی خصوصی گفتگو

پیر 27 جون 2016 23:07

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جون ۔2016ء) مشیر اطلاعات سردار رضا بڑیچ نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ سے بلوچستان میں بیروزگاری کا خاتمہ ہو جائے گا اقتصادی راہداری کا روٹ تبدیل ہونے سے بلوچستان کے مسائل میں ایک بار پھر مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا مردم شماری ہونی چاہئے مردم شماری کے بغیر وسائل کی منصفانہ تقسیم نہیں ہوگی وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں مردم شماری کا مطالبہ کریں تاکہ مردم شماری ہونے کے بعد جو وسائل ملیں گے وہ منصفانہ اور صاف و شفاف طریقے سے ملیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کا پہلے بھی مطالبہ تھا کہ ملک میں صاف و شفاف مردم شماری ہو مگر جس وقت مردم شماری کرائی گئی اس وقت بلوچستان میں ہونیوالی مردم شماری میں پشتونوں کو وہ حصہ نہیں دیا گیا جو ان کا حق بنتا تھا اس لئے پشتونخوامیپ نے مردم شماری پر اعتراض کیا انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ذی شعور شخص مردم شماری کے بائیکاٹ کا تصور نہیں کرتا جب صاف شفاف مردم شماری ہو تو ہر کوئی اس کا مطالبہ کرے گا وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ ہم ملکر مردم شماری کا مقابلہ کریں اور مردم شماری جدید ٹیکنالوجی سے ہو تاکہ کسی کو بھی بعد میں کوئی اعتراض نہ ہو پشتونخواملی عوامی پارٹی کسی بھی غیر ملکی کو شناختی کارڈ جاری کرنے یا ان کو ہماری حقوق میں شامل کرنے کا کبھی بھی مطالبہ نہیں کیا انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری روٹ بلوچ پشتون کا مشترکہ روٹ ہے اور مغربی روٹ بننے سے بلوچ پشتون علاقوں کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا یہ صرف صوبہ کا نہیں بلکہ پورے ملک کے عوام کی خواہش ہے کہ یہ روٹ بننے کیونکہ اس روٹ سے پسماندہ علاقے ترقی کی گامزن پر گامزن ہو جائیں گے اور بلوچستان میں ماسوائے حب کے باقی کسی علاقے میں بھی پرائیویٹ صنعتی زون نہیں ہے اور اس روٹ کے بننے کے بعد یہاں صنعت کے مواقعے بھی لوگوں کو ملیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پنجاب کے مقابلے میں غربت اور پسماندگی بہت زیادہ ہے غربت اورپسماندگی کو ختم کرنے میں کافی مدد ملے گی۔