Live Updates

گرفتارمجرموں کو فوجی عدالتوں کے ذریعے سزائیں دلوائی جائیں،نوے دن کے ریمانڈ سے لیکر پولیس کے حوالے کرنے تک سب خبریں اچھی ہوتی ہیں ، مگربے گناہ افراد کو خون میں نہلانے والوں کو منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچایا جاتا؟،عدلیہ سمیت ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے سروں پر خوف منڈ لارہاہے ،تحریک انصاف کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق آپریشن پر یقین رکھتی ہے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کابیان

پیر 27 جون 2016 22:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جون ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ مجرموں کو پکڑنے اور نوے دن کے ریمانڈ سے لیکر پولیس کے حوالے کرنے تک ساری خبریں عوام کے لیے خوش آئند اور اچھی ہوتی ہیں مگربعد میں یہ معلوم نہیں ہوپاتا کہ وہ مجرم آخر گئے کہاں ہیں ،جب تک فوجی عدالتوں کے ذریعے پکڑے گئے مجر موں کو سزائیں نہیں دلوائی جائیگی کراچی میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکے گا۔

آج کل عدلیہ پر بھی خوف کے بادل منڈلارہے ہیں ،گھناؤنے قاتلوں نے اس ملک میں کسی بھی شعبے سے وابستہ افراد کو نہیں بخشاہے، ہم کراچی میں جاری آپریشن سے متعلق آرمی چیف کے بیان کی تعریف کرتے ہیں تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں دہشت گردوں کے خلاف کراچی میں بلاتفریق آپریشن پر یقین رکھتی ہے،ہم سمجھتے ہیں کہ بے گناہ افراد کو خون میں نہلانے والوں کو منطقی انجام تک ضرور پہنچنا چاہیے۔

(جاری ہے)

عادل ہاؤس سے جاری بیان میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ اس وقت جسے دیکھووہ ہی انصاف کا متلاشی دیکھائی دیتاہے ،کراچی میں جاری آپریشن سے لوگ بہت خوش تھے جو لگتا ہے کہ کسی مصلحت کی نذر ہوچکاہے آج ایک بار پھر سے تاجر برادری اور عام شہری بھتہ خوروں اور گینگ وارگروپوں سے خوف زدہ دکھائی دیتی ہے عوام نے جو امن کے نام پر خواب دیکھا تھا وہ انہیں مکمل ہوتا ہوا دکھائی نہیں دے رہاہے ۔

انہوں نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر کوئی شک نہیں ہے عوام کو چاہیے کہ وہ بھرپور انداز میں پولیس اور رینجرز کے جوانوں کو سپورٹ کرے کیونکہ وہ ہمارے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے اپنی جانوں کو مصیبتوں میں ڈالتے ہیں اگر ہمیں شک ہے تو حکومت کے ان عہدیداروں پر ہے جو کبھی عوام کے ساتھ معاشی دہشت گردی کرتے ہیں تو کبھی امن کے لیے جاری آپریشن میں سیاسی مداخلت کرتے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت کراچی کی صورتحال نہایت ہی تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے بازاروں میں خریداری کرتی ہوئی عوام میں سخت خوف پایا جاتاہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات