ماہ مئی میں147بجلی چوروں کو 31لاکھ97ہزارروپے سے زائد جرمانہ عائد کیاگیا

پیر 27 جون 2016 22:52

ملتان ۔27جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جون ۔2016ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو)مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس(ایم اینڈ ایس) چیکنگ ٹیم نے مئی2016ءء میں147بجلی چوروں کو 31لاکھ97ہزارروپے سے زائد جرمانہ عائد کیاہے اور پہلے سے عائد کئے گئے جرمانے میں سے5لاکھ روپے سے زائد رقم وصول کرکے محکمہ کے خزانے میں جمع کروائی ہے۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹوآفیسر میپکو انجینئر فضل اللہ درانی کی ہدایت پر منیجر ایم اینڈ ایس انجینئر اقبال احمد شیخ کی سربراہی میں ایڈیشنل منیجر ایم اینڈ ایس سید مغیث محی الدین گیلانی،ڈپٹی منیجر ایم اینڈ ایس عرفان محمودصدیقی،اسسٹنٹ منیجر ایم اینڈ ایس مولابخش،ٹیسٹ اسسٹنٹ علی کامران حیدرجعفری،محمودرشید اور لیب اسسٹنٹ محمد سعید انجم پر مشتمل ٹیم نے گلگشت سب ڈویژن میں12بجلی چوروں کو183070روپے،انڈسٹریل اسٹیٹ سب ڈویژن میں17بجلی چوروں کو217710روپے،ڈی جی خان ڈویژن کے زیر انتظام شاہ صدر دین سب ڈویژن میں ایک صارف کو19610روپے،کوئٹہ روڈ سب ڈویژن میں20بجلی چوروں کو300210روپے،ڈی جی خان فرسٹ سب ڈویژن میں51بجلی چوروں کو853200 روپے، ڈی جی خان سیکنڈ سب ڈویژن میں46بجلی چوروں کو757010روپے جرمانہ عائد کیاہے۔

متعلقہ عنوان :