ملیرمیں گرمی کی شدید لہر ،میمن گوٹھ ،کھوکھراپار،درسانہ چھنہ،ڈملوٹی اور گلشن حدید میں بجلی بریک ڈاؤن ،ہیٹ اسٹروک کیمپ غائب

متعدد روزہ دار بے ہوش ،علاقہ مکینوں کا پریس کلب پر احتجاج،کے الیکٹرک انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی

پیر 27 جون 2016 22:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) ملیرمیں گرمی کی شدید لہر ،میمن گوٹھ ،کھوکھراپار،درسانہ چھنہ،ڈملوٹی اور گلشن حدید میں بجلی بریک ڈاؤن ،ہیٹ اسٹروک کیمپ غائب، متعدد روزہ دار بے ہوش ،علاقہ مکینوں کا پریس کلب پر احتجاج،کے الیکٹرک انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدید لہر کی وجہ سے متعدد روزیدار بے ہوش ہوگئے دوسری جانب کے الیکٹرک انتظامیہ نے میمن گوٹھ ،کھوکھرپار،ڈملوٹی ،درسانہ چھنہ اور گلشن حدید میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے متعدد روزیدار بے ہوش ہوگئے جس میں علاقہ مکین پریس کلب پہنچ کر ہاتھوں میں بجلی لیکر احتجاج اور شدید نعرے بازی کی علاقہ مکینوں میں ھادی بخش جوکھیو،اختر علی خاصخیلی ،عنایت خاصخیلی ،جاوید جوکھیو ،شفیع بروھی نے صحافیوں کو بتایا کہ رمضان کے بابرکت کے مہینے میں 18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے الیکٹرک کی نااہلی ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ منتخب نمائندے اپنے گھروں ایئرکنڈیشن کے مزے لوٹ رہے ہیں ، لیکن غریب عوام بجلی نہ ہونے کے باعث گرمی میں سخت اذیتوں میں مبتلا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر بجلی کی لمبی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند نہیں کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ بڑہایہ جائیگا۔