تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے ریفرنسز موصول ہو گئے لیکن الیکشن کمیشن غیر فعال ہے ٗبابر یعقوب

پیر 27 جون 2016 22:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے ریفرنسز موصول ہو گئے ہیں ، الیکشن کمیشن غیر فعال ہے ،فعال ہونے تک ریفرنسز پر سماعت نہیں ہو سکتی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن غیر فعال ہونے کی وجہ سے کئی نو ٹیفکیشن رکے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو کمیشن کے غیر فعال ہونے کے بارے میں تحریری طور پر بھیج دیا ہے اور کچھ تجا ویز بھی دی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی کو تجویز دی کہ ہائیکورٹ کے حاضر سینئر ججز ممبران الیکشن کمیشن کے اہل ہوں ،انتخابی اصلا حات کمیٹی نے الیکشن کمیشن کی تجویز کو متفقہ طور پر مسترد کیا ۔