ملک میں انسانی حقوق کا روڈ میپ جلد از جلد جاری کیا جائے گا ٗخرم دستگیر خان
صوبائی حکومتوں کے تعاون اور ان کی فعال شمولیت کی بدولت آئین میں انسانی حقوق سے متعلق درج تمام اصولوں پر عملدرآمد کرائیں گے ٗ وزیر تجارت
پیر 27 جون 2016 22:32
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ملک میں انسانی حقوق کا روڈ میپ جلد از جلد جاری کیا جائے گا،صوبائی حکومتوں کے تعاون اور ان کی فعال شمولیت کی بدولت آئین میں انسانی حقوق سے متعلق درج تمام اصولوں پر عملدرآمد کرائیں گے، ملک میں انسانی حقوق سے متعلق قوانین میں بہتری کی رفتار سے یورپی یونین مطمئن ہے ، جی ایس پی پلس کی تجارتی مراعات اور اس سے متعلق پاکستان پر عائد ذمہ داریوں سے متعلق یورپی یونین سے مسلسل رابطے میں ہیں ، ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے وزارت انسانی حقوق کے نومتعین وزیر کامران مائیکل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
خرم دستگیر نے کہا کہ انسانی حقوق پر عملدرآمد بیرونی ایجنڈا نہیں بلکہ حکومت پاکستانی آئین میں دئیے گئے انسانی حقوق پر عملدرآمد کیلئے کاوشیں کر رہی ہے۔(جاری ہے)
جی ایس پی پلس کے تحت پاکستان پر عائد ذمہ داریوں کی تکمیل میں وزیر برائے وزارت انسانی حقوق کا کلیدی کردار ہے، حکومت نے انسانی حقوق کی وزارت قائم کی ہے جو تما م صوبوں کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہے اور انھیں انسانی حقوق سے متعلق قوانین کو بہتر کرنے میں معاونت فراہم کرے گی۔
وزارت تجارت اور انسانی حقوق اس سلسلے میں تربیتی، آگاہی اور تکنیکی پروگراموں کا بھی اجراء کرے گی جس میں متعلقہ صوبائی افسران کی تکنیکی صلاحیتوں کو بہتر کیا جائے گا۔ کامران مائیکل نے بتایا کہ وزارت انسانی حقوق کے سیکرٹری اور افسران ماہ رمضان کے بعد تمام صوبوں کا فرداًفرداًدورہ کریں گے اور صوبائی محکموں اور افسران کوانسانی حقوق سے متعلق قوانین کے اجراء اور ان پر عملدرآمدکی حساسیت سے آگاہ کیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.