Live Updates

تحریک انصاف اورپیپلز پارٹی کے بعد عوامی تحریک کا وزیر اعظم کی نا اہلی کیلئے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھجوانے کا فیصلہ

پانامہ لیکس میگا کرپشن سکینڈل کے بعدپاکستان کے نام نہاد وزیراعظم صادق اور امین نہیں رہے، نا اہلی کا ریفرنس 62 اور 63 اور آرٹیکل 5 کے تحت دائر کیا جائیگا ، عوامی تحریک کے رہنما مصطفی خان کی صحافیوں سے گفتگو

پیر 27 جون 2016 22:21

تحریک انصاف اورپیپلز پارٹی کے بعد عوامی تحریک کا وزیر اعظم کی نا اہلی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جون ۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے رہنما مصطفی خان نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس میگا کرپشن سکینڈل کے بعد کسی کمیشن کی ضرورت نہیں تھی،اپوزیشن ٹی اوآرز کے چکر میں ڈال کر وقت گزاراو کی پالیسی اپنائی گئی،دنیا بھر کے نامور صحافیوں کی تحقیق کے بعد پانامہ لیکس میں کرپٹ افراد کے نام منظر عام پر آئے،جس کے بعد مختلف ممالک کے سربراہان فقط نام آنے پر مستعفی ہوگئے،انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے بعدپاکستان کے نام نہاد وزیراعظم صادق اور امین نہیں رہے، اس لئے وہ ممبر پارلیمنٹ رہنے کے اہل بھی نہیں ہیں ،پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے وزیر اعظم کی نا اہلی کیلئے الیکشن کمیشن کو ریفرنس دائر کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے،جس کے لئے دن ،تاریخ اوروقت کااعلان میڈیا کے ذریعے کردیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ریفرنس عوامی تحریک کے سنیئر مرکزی رہنماء اور سنیئر وکیل اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ دائر کریں گے ۔نا اہلی کا ریفرنس 62 اور 63 اور آرٹیکل 5 کے تحت دائر کیا جائیگا ۔مصطفی خان نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم پانامہ لیکس کے حوالے اپنی آمدن کے ذرائع کے متعلق تسلی بخش جواب نہیں دے سکے ۔انہوں نے اپنی آمدن اور جائیدادوں کو الیکشن کمیشن سے چھپایا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات