برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے دنیا پر دوررس اثرات مرتب ہونگے ،نفیس ذکریا

دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر ، ملک کی سلامتی اور مضبوطی کیلئے دعا

پیر 27 جون 2016 22:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جون ۔2016ء ) دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا،نفیس ذکریا کی اجتماعی دعا میں ملک کی سلامتی اور مضبوطی کیلئے دعا کی گئی،بعد ازاں مغرب کی نماز کی امامت بھی کرائی۔اس موقع پر صحافیوں کے ساتھ نفیس ذکریا اور دفترخارجہ کے اعلی حکام کی جانب سے خارجہ امور پر غیر رسمی گفتگوہوئی۔

برطانیہ کا یورپی یونین سے نکلنے کا معاملہ اور شنگھائی کارپوریشن آرگنائزیشن کی ممبر شپ زیر بحث رہی ۔ پیر کو دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا کی جانب سے صحافیوں کے لئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام سمیت الیکٹرانک اور پڑنٹ میڈیا کے صحافیوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزارت خارجہ کے حکام اور ترجمان اور صحافیوں کے درمیان خارجہ امور پر کھلر کر غیر رسمی گفتگو ہوئی ۔

جس میں برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کا معاملہ سب سے زیادہ زیر بحث رہا اس کے بعد شنگھائی تعاون تنظیم میں ممبر شپ اور اس کی پاکستان کی اہمیت پر ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے روشنی ڈالی ۔ نفیس ذکریا نے کہا کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے دنیا پر دوررس اثرات مرتب ہوں گے ۔ قبل ازیں ترجمان دفتر خارجہ نے افطار کے لئے اجتماعی دعا کرائی جس میں انہوں نے پاکستان کی سلامتی اور مضبوطی کے لئے دعا کی۔ بعدازاں نماز کی بھی انہوں نے امامت کرائی۔ (