وزیرداخلہ کاجوائنٹ سیکرٹری سلمان کے رینجرز اہلکاروں کے ہمراہ نیب دفتر میں داخلے اور افسران کو ہراساں کرنے کا نوٹس ،محمد سلمان کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کرنے کی ہدایت

تنازعہ سرکاری عمارت سے ایئر کنڈیشنڈ اتارنے کی وجہ سے شروع ہوا ، ذرائع

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 27 جون 2016 22:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 جون ۔2016ء) وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکرٹری محمد سلمان کی طرف سے رینجرز اہلکاروں کے ہمراہ نیب کے دفتر میں داخل ہو کر نیب کے افسروں کوہراساں کرنے کا تنازعہ ایک ایئر کنڈیشنڈکی وجہ سے شروع ہوا ، وفاقی وزیرداخلہ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ سیکرٹری محمد سلمان کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کرنے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکرٹری محمد سلمان نے کچھ روز قبل نیب راولپنڈی کی طرف سے ایک سرکاری عمارت کے اندر سے ایئر کنڈیشنڈ اتارا جس دفتر سے اے سی اتارا گیا اس دفتر میں بیٹھنے والی ایک خاتون نے جوائنٹ سیکرٹری کو شکایت کی جس پر جوائنٹ سیکرٹری رینجرز اہلکاروں کے ہمراہ نیب کے دفتر میں گئے اور وہاں جا کر نیب افسروں کو دھمکیاں دیتے ہوئے گالم گلوچ کیا ۔ واقع کا علم ہوتے ہی وزیر داخلہ نے جوائنٹ سیکرٹری محمد سلمان کی خدمات فوری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کرنے کی ہدایت جاری کردی ۔

متعلقہ عنوان :