Live Updates

الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری تک پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے ریفرنس پر کارروائی نہیں ہو سکتی ، 7 دسمبر کو قومی یوم ووٹرز منایا جائے گا ، رواں سال اکتوبر میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 9 کروڑ 80 لاکھ ہو جائے گی

سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد کی میڈیا کو بریفنگ

پیر 27 جون 2016 22:18

الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری تک پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے ریفرنس ..

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جون ۔2016ء ) سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری تک پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے ریفرنس پر کارروائی نہیں ہو سکتی ، 7 دسمبر کو نیشنل ووٹرز ڈے منایا جائے گا ، رواں سال اکتوبر میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 9 کروڑ 80 لاکھ ہو جائے گی ۔ وہ پیر کو یہاں میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی نااہلی سے متعلق پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے ریفرنس مل گئے ہیں تاہم الیکشن کمیشن غیر فعال ہے ۔ چیف الیکشن کمیشنر اکیلے ریفرنس کی سماعت نہیں کر سکتے ۔ الیکشن کمیشن کے فعال ہونے تک ریفرنسز پر سماعت نہیں ہو سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ ممبران کی تعیناتی 45 روز کے اندر ہونا ہے ۔

(جاری ہے)

ممبران کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے کئی نوٹیفکیشن رکے ہوئے ہیں ۔

حکومت کو کمیشن کے غیر فعال ہونے کا تحریری لکھا اور کچھ تجاویز بھی دیں ۔ انتخابی اصلاحات کمیٹی کو تجویز دی کہ ہائی کورٹ کے حاضر سینئر ججز ممبران الیکشن کمیشن کے اہل ہوں لیکن انتخابی اصلاحات کمیٹی نے الیکشن کمیشن کی تجویز کو متفقہ طور پر مسترد کیا ۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے 7 دسمبر کو نیشنل ووٹرز ڈے منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 2007 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 8 کروڑ 12 لاکھ سے زائد تھی رواں سال اکتوبر میں ووٹرز کی تعداد 9 کروڑ 80 لاکھ ہو جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ہر ضلع میں ڈسپلے سنٹر قائم کر رہا ہے ۔ انتخابی فہرستوں کے حوالے سے نادرا کے ساتھ رابطے میں ہونگے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات